Saturday 18 June 2022

بھلا وہ ایک ناپاک عورت کے ساتھ کیوں رہتا

 ناپاک عورت


وہ کتنی عورتوں کے ساتھ سو چکا تھا 

اسے یاد تک نہیں تھا

جب بھی کسی کوٹھے پہ نیا مال آتا 

تو پہلا حق اس کا ہوتا

اس کے فون کی گیلری میں 

سینکڑوں معصوم روحیں بین کرتی تھیں

ماں باپ نے اس کے لیے ایک لڑکی پسند کی 

اور خوب دھوم دھام سے اس کی شادی کر دی

آج اس کی سہاگ رات تھی

اور اس نے بیوی کو طلاق دے دی 

بھلا وہ ایک ناپاک عورت کے ساتھ کیوں رہتا


عثمان نیاز

No comments:

Post a Comment