Wednesday 15 June 2022

دو دلوں کی قربت میں تیسرا گر آ جائے

تکون


دو دلوں کی قربت میں تیسرا گر آ جائے 

ساتھ رہنے والے بھی ساتھی پھر نہیں رہتے

تیسرے کو جانو تم، شیطان اس کو کہتے ہیں

راہ کا گزیدہ ہے،۔ راہ سے ہٹاتا ہے

منزلوں کے رستے میں روڑے اٹکاتا ہے

دو دلوں کی قربت کے حسین پھولوں کو

جلاتا راکھ کرتا ہے، ہوا میں اڑاتا ہے 

اپنے نفس کو جانو تم، یہی  تو شیطاں ہے

دو دلوں کی چاہت کو ایک ہونے نہ دیتا

دلوں میں بیج بدگمانی کے اور شک کے زرد پتوں کا 

پہاڑ اونچا بناتا ہے، یقیں کو اوجھل کرتا ہے


رابعہ درانی

No comments:

Post a Comment