Tuesday 21 June 2022

محبت بس محبت ہے

 چلو آؤ محبت سے بھری اک نظم لکھتے ہیں

سمو دیتے ہیں اس میں سانس کی گرمی

سجا کے دل کے جذبوں سے

اسے شاہکار کرتے ہیں

لبوں سے گنگناتے ہیں سبھی وہ پیار کے نغمے

جو سوچوں میں اترتے ہیں

جو آنکھوں میں حسین اک خواب کی مانند 

خوشی سے مسکراتے ہیں اور

یہ اعلان کرتے ہیں

ہمیں بھی تو محبت ہے

ہمیں خود سے محبت ہے

ہمیں تم سے محبت ہے

ہمیں سب سے محبت ہے

محبت بس محبت ہے


سباس گل

No comments:

Post a Comment