Saturday, 13 August 2022

شیر خدا کے لعل جو زہرہ کے چین ہیں

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ


شیر خداؑ کے لعل جو زہراؑ کے چین ہیں

یعنی مِری مراد وہ حسنؑ و حسینؑ ہیں

بس اس لیے طویل ہوا سجدۂ رسولؐ

جو پشت پر سوار ہیں وہ دیں کی زین ہیں

تقدیر کی رضا پہ جو راضی رہے سدا

توصیف میں انہی کی یہ دن اور رین ہیں

کرتے قبول کیسے وہ بیعت یزید کی

جن کی خدائے پاک ہی سے لین دین ہیں

ترسا لبِ حسینؑ کو آبِ فُرات، اور

دریا ہیں بے شمار، سمندر کی لین ہیں

راہِ خدا میں کر دے جو قربان اپنا سب

ایسی عظیم ذات کو کہتے حسینؑ ہیں

حسنؑ و حسینؑ، فاطمہؑ و حضرت علیؑ

دینِ رسولؐ پاک کے شائق یہ نین ہیں


شائق سعیدی

No comments:

Post a Comment