Sunday, 14 August 2022

یہ آپ ہی کی رفاقت تھی یا نبی جس نے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام  


یہ آپؐ ہی کی رفاقت تھی یا نبیؐ جس نے

علیؑ کو شیرِ خدا،۔ بابِ علم بھی جو کیا

تھی خوش نصیب سی سنگت کہ جس نے عثماںؓ کو

غنیؓ کِیا تو کِیا، ساتھ میں سخی بھی کِیا

جو یارِ غار ابو بکرؓعاشقِ رب تھے

انہیں زمانے میں صدیقؓ کا مقام دیا

دعائے آقائےؐ دونوں جہان تھی جس نے

عمرؓ کو عدلِ فاروقی کی اک مثال کیا

حسنؑ جو آپ کی گودی کے کھیلے کیا جھکتے

انہیں جھکانے چلا جو بھی نامراد گیا

یزید آج بھی مردود اور لعین ہوا

حسینؑ بعد شہادت جیا تو خوب جیا

وہ خوش نصیب ہیں ممتاز ابتداً زمزم

اور انتہا پہ جو کوثر ملا تو خوب پِیا


ممتاز ملک

No comments:

Post a Comment