Sunday, 14 August 2022

دلوں کو عشق محمد سے آشنا رکھنا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دلوں کو عشقِ محمدﷺ سے آشنا رکھنا

پھر اس کے بعد ہی بخشش کی آسرا رکھنا

جہاں کہیں گے سبھی؛ اِذھبوا اِلٰی غیرِہ

وہاں حضورؐ بچائیں گے حوصلہ رکھنا

سکون چاہو تو ہر پل درود پڑھتے رہو

اسی کو کہتے ہیں ہر مرض کی دوا رکھنا

وہی رہے گا، شریعت کا حکم ہے جتنا

تم اپنے پاس عدالت کا فیصلہ رکھنا


راہی بستوی

No comments:

Post a Comment