Monday 12 August 2024

زیست اسلام تھی ہو بہ ہو آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زیست، اسلام تھی ہو بہ ہو آپﷺ کی

شرحِ قرآن تھی گفتگو آپﷺ کی

آپﷺ امن و اماں کے پیمبر رہے

تھی طبیعت بہت صلح جُو آپﷺ کی

آپ شفقت، محبت سے پیش آتے تھے

رحمتوں سے مزیّن تھی خُو آپﷺ کی

عمر ساری گزاری ہے یوں آپﷺ نے

مدح کرتے تھے سارے عدُو آپﷺ کی

راہِ حق پر سدا میری اُمّت چلے

تھی یہی عمر بھر آرزو آپﷺ کی

دین کی روشنی آپﷺ ہی سے ملی

بات پھیلی جبھی کُو بہ کُو آپﷺ کی

زندگی اُس کی آسان ہوتی گئی

جس کے سیرت رہی رُو بہ رُو آپﷺ کی

مل گئی روشنی پھر اُسی کو صفی

جس کسی نے بھی کی جستجو آپﷺ کی


عتیق الرحمٰن صفی

No comments:

Post a Comment