عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
صادقِ آلِؑ محمّدﷺ کے ہیں جلوے کتنے
ایک رستے سے نکل آئے ہیں رستے کتنے
بس اِسی بات سے پہچانو نبیؐ والوں کو
اپنے برتاؤ میں یہ لوگ ہیں سچّے کتنے
منکرِ فیضِ امامت یہ ذرا دیکھ تو لے
آستیں پر ہیں تِری خون کے دھبّے کتنے
سر درِ آلِ محمّدﷺ پہ جھکانے والے
یہ بھی سوچا ہے تجھے مل گئے رتبے کتنے
اختلافاتِ فروعی کی کوئی بات نہیں
غم تو اِس بات کا ہے بِک گئے سستے کتنے
یہ تو تاریخ سے پوچھو، وہی بتلائے گی
چھوڑ کر اِن کا عمل دہر میں بھٹکے کتنے
وحیدالحسن ہاشمی
No comments:
Post a Comment