Friday, 9 August 2024

دنیا کی بنیادیں رکھنے والا شخص

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دنیا کی بنیادیں رکھنے والا شخص

دور کہیں اک غار میں بیٹھا تنہا شخص

سب تاریخیں اس میں گم ہو جاتی ہیں

دنیا کی تاریخ میں ہے اک ایسا شخص

پہلے کے اور بعد کے سب قانون حذف

آخری خطبہ دینے والا پہلا شخص

دل جو اب تک زندہ ہے تو حیرت کیا

دل میں ہے اک زندہ رہنے والا شخص

تھک کر رک جاؤں تو آنکھوں کے آگے

آ جاتا ہے پھر اک ہجرت کرتا شخص


ذوالفقار عادل

No comments:

Post a Comment