عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
شافع محشر حبیب کبریا ہیں مصطفیٰﷺ
رحمت عالم امام الانبیاء ہیں مصطفیٰﷺ
آپؐ کا ہر نقش پا ہے جادۂ حق کا چراغ
آپؐ کے پیرو بھی منزل آشنا ہیں مصطفیٰﷺ
علم مطلق یا کلام حق سے ممکن ہے ثناء
ورنہ اپنی مدح کی حد سے سوا ہیں مصطفیٰﷺ
عظمت و شانِ شہِ لولاکﷺ کیا کیجیے بیاں
خلقتِ ارض و سما کا مدعا ہیں مصطفیٰﷺ
ذرے سے خورشید تک ہر شے کی علت آپؐ ہیں
مرتبت کی حد یہ ہے بعد از خدا ہیں مصطفٰےﷺ
قلب مومن آپﷺ کے احسان سے بیہوش ہے
حق نہیں لیکن سراپا حق نما ہیں مصطفیٰﷺ
بے ہوش محبوب نگری
No comments:
Post a Comment