عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حدودِ طائرِ سِدرہ، حضورﷺ جانتے ہیں
کہاں ہے عرشِ معلّی، حضورﷺ جانتے ہیں
ہر ایک حرفِ تمنّا، حضورﷺ جانتے ہیں
تمام حال دلوں کا، حضورﷺ جانتے ہیں
خدا نے اس لیے قاسم انہیں بنایا ہے
کہ بانٹنے کا قرینہ حضورﷺ جانتے ہیں
انہیں خبر ہے کہیں سے پڑھو درود ان پر
تمام دہر کا نقشہ، حضورﷺ جانتے ہیں
بروزِ حشر شفاعت کریں گے چُن چُن کر
ہر اک غلام کا چہرہ، حضورﷺ جانتے ہیں
بروزِ حشر شفاعت کریں گے وہ لیکن
اگر ہوا یہ عقیدہ، حضورﷺ جانتے ہیں
پہنچ کے سدرہ پر روح الامینؑ کہنے لگے
یہاں سے آگے کا رستہ، حضورﷺ جانتے ہیں
میں مانگتا ہوں انہی سے، انہی سے مانگتا ہوں
حضورﷺ پر بھروسہ، حضورﷺ جانتے ہیں
سکھائی بات یہ سرور ہمیں صحابہ نے
کہ جانتا ہے خدا یا، حضورﷺ جانتے ہیں
کہیں گے خُلد میں سرور، نبیؐ کے دیوانے
ذرا وہ نعت سنانا، حضورﷺ جانتے ہیں
سرور حسین نقشبندی
No comments:
Post a Comment