Thursday, 17 October 2024

کشتیٔ دل کے ناخدا صل علیٰ محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کشتیٔ دل کے ناخدا صل علیٰ محمدﷺ

نوح نبی کے پیشوا صل علیٰ محمدﷺ

ماہ وشوں کے مہ لقا اہل دلوں کے دلربا

روحی فداکِ مرحبا صل علیٰ محمدﷺ

احمد احد کے راز کا میم ہی پردہ دار تھا

آپ میں آپ تھا چھپا صل علیٰ محمدﷺ

خود ہی بلایا خود ہی گیا بن کے کلیم طور پر

خود ہی غش آیا بول اٹھا صل علیٰ محمدﷺ

کرتی ہیں شور بلبلیں نغمہ سرا ہیں قمریاں

دھوم پڑی ہے جابجا صل علیٰ محمدﷺ

بیدم خستہ تن نے آج دیکھا چمن میں ماجرا

برگ کو گلنے دی صدا صل علیٰ محمدﷺ


بیدم شاہ وارثی

No comments:

Post a Comment