Friday, 3 January 2025

ارادے نیک ہیں نیت کھری ہے

 ارادے نیک ہیں نیت کھری ہے

تمہاری جیب پھر کیسے بھری ہے

تمہیں پڑ جائے گی اس کی بھی عادت

ابھی اک بار ہی غیرت بھری ہے

ادا لیلیٰ کی ٹونا ٹوٹکا ہے

محبت قیس کی جادوگری ہے

وہ کہتے ہیں کہ کوزہ گر بڑا ہے

میں کہتا ہوں بڑی کوزہ گری ہے

شکن چہرے کی کر دیتی ہے غائب

تِری مسکان جیسے استری ہے

نظر کے ہارتے ہی دل بھی ہارا

مِری اک دن میں غلطی دوسری ہے

ہمارے عشق کا آیا دسمبر

تمہارا روپ اب بھی جنوری ہے

محبت کاہلی میں کی تھی ہم نے

ابھی تو دس سے چھ کی نوکری ہے


چندرشیکھر ورما

No comments:

Post a Comment