Sunday, 18 December 2016

تم کیسی محبت کرتے ہو؟ لڑکی کی طرف سے

تم کیسی محبت کرتے ہو؟
(لڑکی کی طرف سے)

تم جب بھی گھر پر آتے ہو
اور سب سے باتیں کرتے ہو
میں اوٹ سے پردے کی جاناں
بس تم کو دیکھتی رہتی ہوں
اک تم کو دیکھنے کی خاطر
میں کتنی پاگل ہوتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟
جب دروازے پر دستک ہو
یا فون کی گھنٹی بجتی ہو
میں چھوڑ کے سب کچھ بھاگتی ہوں
اور تم کو جو نہ پاؤں تو
میں جی بھر کر روتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتی ہو؟
محفل میں کہیں بھی جانا ہو
کپڑوں کا سلیکشن کرنا ہو
رنگ بہت سے سامنے بکھرے ہوں
اس رنگ پر دل آ جاتا ہے
جو رنگ بس تم کو بھاتا ہے
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کيسی محبت کرتے ہو؟
روزانہ اپنے کالج میں
کسی اور کا لیکچر سنتے ہوۓ
یا بریک کے خالی گھنٹے میں
یا سکھیوں سے باتیں کرتے ہوۓ
میرے دھیان میں تم آ جاتے ہو
میں، میں نہیں رہتی پھر جاناں
میں تم میں گم ہو جاتی ہوں
میں خوابوں میں کھو جاتی ہوں
ان آنکھوں میں کھو جاتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟
جس چہرے پر بھی نگاہ پڑے
ہر چہرہ تم سا لگتا ہے
وہ شام ہو یا پھر دھوپ سمے
سب کتنا بھلا سا لگتا ہے
جانے یہ نشہ کیسا ہے
گرمی کا تپتا مہینہ بھی
جاڑے کا مہینہ لگتا ہے
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟
تم جب سامنے آتے ہو
میں تم سے سننا چاہتی ہوں
کاش کبھی تم یہ کہ دو
تم مجھ سے محبت کرتے ہو
تم مجھ کو بہت ہی چاہتے ہو
لیکن جانے کیوں تم چپ ہو
یہ سوچ کے دل گھبراتا ہے
ایسا تو نہیں ہے ناں جاناں
صرف میری نظر کا دھوکہ ہو؟
تم نے مجھ کو چاہا ہی نہ ہو؟
کوئی اور ہی دل میں رہتا ہو؟
میں تم سے پوچھنا چاہتی ہوں
میں تم سے کہنا چاہتی ہوں
لیکن کچھ پوچھ نہی سکتی
مانا کہ محبت ہے لیکن
لب اپنے کھول نہی سکتی
میں لڑکی ہوں میں کیسے کہ دوں
میں کیسی محبت کرتی ہوں؟
میں تم سے یہ کیسے پوچھوں
تم کیسی محبت کرتے ہے ؟
چپ چاپ سی میں ہو جاتی ہوں
پھر دل میں اپنے کہتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کيسی محبت کرتے ہو؟

خلیل اللہ فاروقی

No comments:

Post a Comment