Thursday, 22 December 2016

دو بوند آنسو

دو بوند آنسو

پتا ٹوٹا 
شاخ سے دیکھو
آنگن آنگن اڑتا جائے
اک ٹک دیکھوں
میں باوریا
میں نے آنسو کی دو بوندیں
اس پر رکھ دیں
اس آشا میں
ہوا اسے لے جائے شاید
میرے ساجن کی نگری میں

علینا عترت

No comments:

Post a Comment