اے شبِ غم جو ہم بھی گھر جائیں
شہر کس کے سپرد کر جائیں
کتنی اطراف کتنے رستے ہیں
ہم اکیلے کدھر کدھر جائیں
ایک ہی گھر میں قید ہے سلطاں
آنکھ جھپکیں تو اتنے عرصے میں
جانے کتنے برس گزر جائیں
صورت ایسی بگاڑ کی اپنی
وہ جو دیکھ لیں تو ڈر جائیں
انجم خیالی
No comments:
Post a Comment