Tuesday, 20 December 2016

آدمی ہوں مٹی کا

آدمی ہوں مٹی کا
ذائقہ ہوں پانی کا
بے صدا مسافر ہوں
بے چراغ بستی کا
اور میرے کاندھے پر
بوجھ خالی گٹھڑی کا
کھو گیا صداؤں میں
حرف بند مٹھی کا
جیل کی فصلیوں پر 
سایا اڑتے پنچھی کا

نذیر قیصر

No comments:

Post a Comment