Tuesday, 5 January 2021

یاد نے اس قدر ستایا تھا

 یاد نے اس قدر ستایا تھا

درد اپنا تھا، دل پرایا تھا

تُو زمانے سے جیت جائے گا

ایک جوگی نے یہ بتایا تھا

جس کے آنسو خریدنے تھے مجھے

وہ تو آنکھیں ہی بیچ آیا تھا

گرنے والوں کو تھام لیتا ہوں

ماں نے مجھ کو یہی سکھایا تھا


امین اوڈیرائی

No comments:

Post a Comment