تمہاری خوشبو بدن پہ اوڑھے سنور رہی ہے
یہ نیند پلکوں کی سیڑھیوں سے اتر رہی ہے
👩وہ سبز یمنی عقیق پہنے حسین لڑکی
ہماری آنکھوں کی سبز رنگت سے ڈر رہی ہے
ابل رہی ہے تمہارے ہونٹوں کا لمس پا کر
یہ چائے پیالی میں دیر تک سرد تر رہی ہے
میں تم سے دوری پہ زندہ رہنے کا مرتکب ہوں
تمہارے کمرے میں میری تصویر مر رہی ہے
عمران راہب
No comments:
Post a Comment