Tuesday, 9 February 2021

دل کا سارا گھور اندھیرا دور ہوا

 دل کا سارا گھور اندھیرا دُور ہوا 

کس کا ہے یہ نُور جو میں پُر نُور ہوا 

زخم رسا پھر زخم دل ناسور ہوا 

رفتہ رفتہ جیسے بھاگل پور ہوا 

یوں تو ہم نے قصے لکھے رنگا رنگ 

لیکن غم کا قصہ ہی مشہور ہوا 

پانی پانی چیخ رہا تھا پیاسا دل 

شہر ستم کا کیسا یہ دستور ہوا 

کیسا ملک شور بپا ہے خیمے میں 

آنکھیں سونی دل کا شیشہ چور ہوا 

اب کے موسم صدیوں کا تہذیبی رنگ 

ختم ہوا برباد ہوا کافور ہوا 

شہر میں تیرے کس سے گلا پھر کرتے ہم 

اختر جب اپنا ہی سایہ دور ہوا 


کلیم اختر

No comments:

Post a Comment