Tuesday, 11 May 2021

شاعری اترتی ہے

 کرب کی نداؤں پر آنکھ جب برستی ہے

صبر کی فصیلوں سے جب لہو ٹپکتا ہے

ضبط بھی درونِ دل احتجاج کرتا ہے

اس سمے ہی ذہنوں کے

زنگ آلود حصوں پر

شاعری اترتی ہے


انعمتا علی

No comments:

Post a Comment