Thursday, 6 May 2021

تھوڑی سی کوشش سے اپنے ملبے میں دب کر

 تھوڑی سی کوشش سے

اپنے ملبے میں دب کر

مرنے سے

بچا جا سکتا ہے

وقت کسی کو

جواب دہ نہیں

اس لیے زمین

اپنی من مانی

کرتی آئی ہے

اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ

تباہ شدہ شہروں میں

مجسمہ سازوں کا داخلہ

ممنوع تھا

تو ان کی آنکھیں کھُل جائیں


قیوم ناصر

No comments:

Post a Comment