Wednesday, 2 June 2021

بسائے دل میں اسے حرف مدعا کی طرح

 بسائے دل میں اسے حرفِ مدعا کی طرح

کتاب دل میں رکھا خواب نارسا کی طرح

غرورِ حسن عجب ہے کہ اپنی ہستی میں

بنا ہوا ہے سر انجمن خدا کی طرح

ہر ایک سمت طلسمی سوال رکھے تھے

یہ شہر، شہر بنا، شہر نینوا کی طرح

گیا جو شہر تمنا سے روٹھ کر یارو

اجڑ گیا ہے چمن، میرا بھی سبا کی طرح

ہر ایک غم سے ملی ہے نجات یوں لوگو

کہ میری ماں کا رہا ہاتھ ہے دعا کی طرح


اکرام الحق

No comments:

Post a Comment