شاعری خدا حافظ
زندگی خدا حافظ
جا رہا ہوں گاؤں سے
سانولی خدا حافظ
بھائے ہم اندھیروں کو
روشنی خدا حافظ
ہاتھ لگ گئی دولت
مفلسی خدا حافظ
آ گیا ہنر ہم کو
سادگی خدا حافظ
موت آ گئی اب تو
سنسنی خدا حافظ
خود سے ہو گئے آزاد
خامشی خدا حافظ
غور سے سنو واصل
آخری خدا حافظ
مبشر واصل
No comments:
Post a Comment