اب مجھ میں حال کہنے کا بھی حوصلہ نہیں
بس ہجر ہے ذرا سا، کوئی مسئلہ نہیں
مت پوچھ کیسا ربط ہوا، اب کے درمیاں
ہم مل نہیں رہے ہیں، مگر فاصلہ نہیں
اک شخص کے وسیلے سے آئے ہیں مِرے پاس
مِرا تو ان دُکھوں سے، کوئی واسطہ نہیں
مت پوچھ کس نے، کیسے تعلق پہ بات کی
جب سر جھُکا کے میں نے کہا؛ رابطہ نہیں
وہ اپنی راہ مُڑ گیا، میں سوچتی رہی
اب کس طرف کو جاؤں، کہیں راستہ نہیں
مالا راجپوت
No comments:
Post a Comment