Monday, 25 October 2021

گم سم لہجہ بہکی باتیں

اداسی


 گم سم لہجہ، بہکی باتیں

قلم، کتابیں، تنہا راتیں

تم سے بچھڑ کر میرا اثاثہ

خوشبو، سپنے اور ملاقاتیں

بکھری زلفیں، سُونی بانہیں

دُکھتی دھڑکن، گُھٹتی سانسیں

ہر دم تیرا پوچھیں مجھ سے

تیرا غم، اور تیری یادیں

خستہ کھڑکی، بوسیدہ گھر

آنکھیں، آنسو، بے رنگ منظر

بس تیری ہی دید کو ترسیں

راہیں، رستہ اور میرا در


مناہل فاروقی

No comments:

Post a Comment