ہر محبت کی آخری نظمیں
اپنے شاعر پہ بوجھ ہوتی ہیں
اتنی خالی کہ جیسے اس کا دل
ایسی بوجھل کہ جیسے اس کی روح
کچھ پرویا نہ جا سکے ان میں
دکھ سمویا نہ جا سکے ان میں
اُس کے ہمراہ اپنے شانوں پر
ایک کاغذ یہ بوجھ ڈھوتا ہے
آخری وقت پر یہی سامان
ایک شاعر کے پاس ہوتا ہے
ذیشان حیدر نقوی
No comments:
Post a Comment