کیا اب بھی مجھ سے محبت کرتے ہو
کل ہم نے چاند دیکھا تھا
دعا بھی مانگی تھی
اپنے ملن کی
کیسا خوبصورت چاند تھا
مکمل اور روشن
دل میں آیا تمہیں پوچھوں
کیا اب بھی چاند تکتے ہو؟
کیا اب بھی اس سمے مجھے مانگتے ہو
کیا جب جب میری دھڑکن بڑھتی ہے
میری آنکھیں کچھ تلاشنےلگتی ہیں
کیا وہ تم ہی ہوتے ہو؟
کیا چاند کی مانند
اب بھی میرا چہرہ سوچتے ہو؟
بولو نا
کیا اب بھی مجھ سے محبت کرتے ہو؟
بشریٰ ایوب خان
No comments:
Post a Comment