Sunday, 6 February 2022

کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو مت

کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو مت

سوچ سے ہی ساری الجھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

لکھا ہوا کردار کہانی میں ہی چلتا پھرتا ہے

کبھی ہے دوری کبھی ملن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

ناچ سکو تو ناچو، جب تھک جاؤ تو آرام کرو

ٹیڑھا کیوں گھر کا آنگن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

ہر مذہب کا ایک ہی کہنا جیسا مالک رکھے رہنا

جب تک سانسوں کا بندھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

گھوم رہے ہیں بازاروں میں سرمایوں کے آتشدان

کس بھٹی میں کون ایندھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت


ندا فاضلی

No comments:

Post a Comment