Saturday, 19 February 2022

آج حکومت فوت ہوئی ہے

 آج حکومت فوت ہوئی ہے


شہر کے بیچ و بیچ سڑک پر

سرمئی رنگ کی کار کھڑی ہے

کار کے اندر لاش پڑی ہے

لاش کا سینہ چاک ہوا ہے

پھول سا لڑکا خاک ہوا ہے

لاش مگر کچھ بول رہی ہے

راز یہ ہم پہ کھول رہی ہے

چور لٹیرے راج کریں گے

ہم سب کو محتاج کریں گے

ان کی جیب میں ہیں رکھوالے

وردی آدھی،۔ من پورے کالے

لاش یہ ہم سے بول رہی ہے

راز یہ ہم پہ کھول رہی ہے

رکھوالی کی موت ہوئی ہے

آج حکومت فوت ہوئی ہے


طارق متین

No comments:

Post a Comment