Tuesday, 5 April 2022

وہ کہتی ہے کہ تم میری وجہ سے آج تک ناکام بیٹھے ہو

 اشارہ ہے


وہ کہتی ہے

کہ تم میری وجہ سے

آج تک

ناکام بیٹھے ہو

اگر تم

اور

تمہاری محنتوں کے درمیاں سے

میں

جو ہٹ جاؤں

قسم سے تم زمانے میں

رہوگے کامیابی کے ہمالہ پر

تمہاری شاعری بھی

اک الگ اسلوب لے لے گی

تمہارا مرتبہ

بھی اور لوگوں سے بڑا ہو گا

سنو

میں چاہتی ہوں

تم کو حاصل ہو

یہ سب جو بھی کہا میں نے

سنا تم نے؟


بلال صابر

No comments:

Post a Comment