Wednesday 5 June 2024

نعت جن شاعروں کا خاصہ ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نعت جن شاعروں کا خاصہ ہے

اُن سے سرکارﷺ خود شناسا ہے 

تیری چاہت مجھے بچا لے گی

گو مقدر مِرا بُرا سا ہے 

اک مسلسل سفر تِری جانب

زندگی کا یہی خلاصہ ہے

ڈھونڈ لیتی ہیں نعمتیں اُس کو 

جو بھی تیرے کرم کا پیاسا ہے

تیری بخشش حضورﷺ کے ذمہ

دل مجھے دے رہا دلاسہ ہے

کیوں نہ ہوتا حسینؑ دین پناہ

وہ بھی آخر تِراﷺ نواسہ ہے

یا نبیﷺ کیجیے نگاہِ کرم

سلسلہ لُطف کا رُکا سا ہے

مجھ کو ذیشان حشر کا کیا غم

نعت گوئی مِرا اثاثہ ہے


ذیشان مہدی

No comments:

Post a Comment