Thursday 6 June 2024

کرایہ دار ارے آؤ بے فکر ہو کے آؤ

 کرایہ دار


ارے آؤ

بے فکر ہو کے آؤ

میری زندگی میں

گھبراؤ نہیں

کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہو گی تم سے

آؤ تو

دراصل یہاں کچھ باقی ہی نہیں ٹوٹنے کو

ہاں کچھ پرانے خوابوں کی کرچیں ہیں

تمہارے آنے تک صاف ہو جائیں گی

اس کے بعد جو ہوگا سب تمہارا ہی ہوگا

جاتے وقت جو کچھ سلامت بچے

لے جانا

خوابوں کی کرچیں گر رہ گئیں تمہارے بعد 

تو سمیٹ کے رکھ دینا میرے ہونٹوں پہ

مسکراہٹوں میں باندھ کے


گیتانجلی رائے

No comments:

Post a Comment