Monday, 16 November 2020

کم بھوری ہیں اور زیادہ کالی ہیں

 👁کم بھوری ہیں اور زیادہ کالی ہیں👁

اُس چشمش کی آنکھیں دیکھنے والی ہیں

لوگوں نے اولاد کو پالا، سُکھ دیکھے

ہم نے صرف تمہاری یادیں پالی ہیں

دشتِ عشق میں ہم بھٹکیں یہ ممکن نئیں

یار! یہ راہیں میری دیکھی بھالی ہیں

کیمرے کے فلٹر نے روپ نکھارا ہے

یعنی اصلی تصویریں بھی جعلی ہیں

گالوں پر ڈمپل ہی کم قاتل نہ تھے

اس پر اس نے ناگن زلفیں پالی ہیں


مبشر میو

No comments:

Post a Comment