ہاتھ چھڑا کر جانے والے دیکھ مجھے
میرا رونا بنتا ہے، غم ایسا ہے
تیرے بعد کسی کا ہونا جرم سہی
لیکن ہونا بنتا ہے، غم ایسا ہے
ہم نے اک دستار کی عزت رکھی ہے
تجھ کو کھونا بنتا ہے، غم ایسا ہے
تیرے اشک بہانے سے وہ لوٹے گا
رونا دھونا بنتا ہے، غم ایسا ہے
تجھ کو کھو دینا مجھ کو منظور نہیں
جادو ٹونا بنتا ہے، غم ایسا ہے
شہزاد مہدی
No comments:
Post a Comment