Saturday, 12 December 2020

چمن کا حال سناؤ کہ رات کٹ جائے

 چمن کا حال سناؤ کہ رات کٹ جائے

تمام رات رُلاؤ کہ رات کٹ جائے

جنون و عقل شناسا دریدہ دل لوگو

کچھ اپنی اپنی سناؤ کہ رات کٹ جائے

ترس گئی ہیں نگاہیں کرن کرن کے لیے

کوئی سحر کو بتاؤ کہ رات کٹ جائے

بچھڑنے والوں کی وہ بولتی ہوئی آنکھیں

مجھے نہ یاد دلاؤ کہ رات کٹ جائے

اندھیرا رات کا جانے ہو ختم کب عظمی

سحر کا خواب دکھاؤ کہ رات کٹ جائے


خالدہ عظمی

No comments:

Post a Comment