Friday, 18 December 2020

کیوں نہ ہو آنکھ کی پذیرائی

 کیوں نہ ہو آنکھ کی پذیرائی

یہ تجھے خواب میں بھی لے آئی

زندگی چار پانچ دن کی ہے

پانچویں دن مجھے سمجھ آئی

وقت، تاریخ نوٹ کر لینا

آج وہ پہلی بار شرمائی

وقت روکا نہیں گیا مجھ سے

اور گھڑی پھر سے چل نہیں پائی


اختر منیر

No comments:

Post a Comment