Sunday, 6 December 2020

ڈبل اسٹوری ۔۔۔۔۔ شریک جائیداد

 ڈبل اسٹوری


نئی جوان چڑیوں نے بہار میں اِدھر اُدھر سے خس چنے

اور آ کے میرے گھر کی چھت کی اک کڑی پہ آشیاں بنا لیا

تھی منزل ایک ہی مرے مکان کی، طیورِ پُر شباب نے

بنا کے چھت میں آشیاں اسے دو منزلہ مکاں بنا لیا

اڑا کے جن کو لائی تھی تلاشِ آب و دانہ میرے صحن میں

وہ رفتہ رفتہ ایک دن مرے شریکِ جائیداد ہو گئے

کراؤں کیسے واگزار غاصبوں سے گھر

ہمارے درمیاں قضیۂ حقوقِ مالکانہ پر کئی فساد ہو گئے

مرے مکاں میں جب سے یہ فسادیوں کا خاندان بس گیا

میں تخلیے کو اور دوپہر کی میٹھی نیند کو ترس گیا


نجم الاصغر

No comments:

Post a Comment