Sunday, 13 December 2020

دل تجھے دیکھ کے کچھ دیر تو یوں رہتا ہے

 دل تجھے دیکھ کے کچھ دیر تو یوں رہتا ہے

جیسے بے گھر کو کسی گھر میں سکوں رہتا ہے

تجھ سے بچھڑا ہوں تو مُرجھایا ہوا رہتا ہوں

غم زیادہ ہو تو پرچم بھی نگوں رہتا ہے

دوسری بار محبت ہے،۔ وہی حالت ہے

مل کے آؤں بھی تو ملنے کا جنوں رہتا ہے

تجھ سے ملتا ہوں، تو پہچان لیا جاتا ہوں

مجھ پہ اک عرصہ تلک تیرا فسوں رہتا ہے

درد کو میں نے بہت لاڈ سے پالا ہے کمال

جب تلک عابدہ پرویں نہ سنوں، رہتا ہے


مصطفیٰ کمال

No comments:

Post a Comment