اب بے وجہ، بے سبب دن کو رات نہیں کرتا
فُرصت ملے بھی تو کسی سے بات نہیں کرتا
اعتبار، خلوص، وفا کے دعوے داروں کو
سپرد سب کر دیتا ہوں، اپنی ذات نہیں کرتا
لہجہ نرم رکھ کر ملتا ہوں عاجزی کے ساتھ
مگر ہر فرد پہ ضائع، سب جذبات نہیں کرتا
تذلیلِ محبت ہے، بے حسوں سے محبت کرنا
پتھروں پہ عیاں اپنے، احساسات نہیں کرتا
ہار جاتا ہوں سب سے ہی اب جان بوجھ کر
میں کسی کے نصیب میں، مات نہیں کرتا
شہزادہ کبیر
No comments:
Post a Comment