Thursday, 10 June 2021

اک ترے غمگسار ہم بھی ہیں

 اک تِرے غمگسار ہم بھی ہیں

تجھ پہ جاناں نثار ہم بھی ہیں

رات کی رات اور سحر کی سحر

"تم بھی ہو بے قرار ہم بھی ہیں"

تم اگر روح رنگ و بُو ٹھہرے

یار! فخرِ بہار ہم بھی ہیں

دیکھ تو لو تمہاری چوکھٹ پر

صورتِ انتظار ہم بھی ہیں

صرف گُلشن میں گُل نہیں تنہا

کشتۂ نابکار ہم بھی ہیں


عفیف سراج

No comments:

Post a Comment