Wednesday, 9 June 2021

بات تجھ کو بتانے والی ہے

 بات تجھ کو بتانے والی ہے

ساری دنیا ستانے والی ہے

تُو کسی اور کا ہے اور یہ بات

زندگی بھر رُلانے والی ہے

لوٹ آؤ وگرنہ یہ وحشت

خاک میری اُڑانے والی ہے

تھوڑی ضدی تو ہے وہ لڑکی مگر

تا قیامت نبھانے والی ہے

جانتا ہوں میں بات سن کے ماں

مجھ کو تھپڑ لگانے والی ہے

خواب ہی ہے، مگر تِری آمد

مجھ کو پھر سے جگانے والی ہے


بلال احمد

No comments:

Post a Comment