Tuesday, 22 June 2021

اے میرے دوستو اس جگہ تھوڑی دیر کے لیے ٹھہر جاؤ

اے میرے دوستو! اس جگہ تھوڑی دیر کے لئے ٹھہر جاؤ

یہ میری محبوبہ کا اُجڑا ہوا وِیران مکان ہے

آؤ ہم سب اس جگہ منزلِ محبوب پر ٹھہر کرآنسو بہا لیں

وہ مکان جو ریت کے ایک تِرچھے ٹیلے پر

مقام دخول اور حومل کے درمیان نظر آ رہا ہے

جس کے ایک طرف مقام توضح اور دوسری جانب مقراۃ واقع ہیں

اس مقام کے نشانات شمالی اور جنوبی ہواؤں کے

ایک دوسرے کے مخالف رُخ چلنے کے سبب سے

اب تک ناپید نہیں ہوئے ہیں

کیونکہ جب ایک سمت کی ہوا، ریت اُڑا کر

ان نشانات کو چُھپا دیتی ہے

 تو دوسرے رُخ سے چلنے والی ہوا، اس ریت کو اُڑا لے جاتی ہے

اسی طرح محبوب کی منزل کے نشانات مِٹتے نہیں ہیں


شاعری: امراءالقیس/عمروالقیس الکندی

اردو ترجمہ: امیر حسن نورانی 

No comments:

Post a Comment