Wednesday, 13 October 2021

دعا ہماری کبھی با اثر نہیں ہوتی

 دعا ہماری کبھی با اثر نہیں ہوتی

تمہاری ہم پہ کرم کی نظر نہیں ہوتی

میں کیا بتاؤں تِرے غم میں کیا گزرتی ہے

وہ کون لمحہ ہے جب آنکھ تر نہیں ہوتی

علاجِ دردِ محبت جو ہو تو کیوں کر ہو

الٰہی!! کوئی دوا کارگر نہیں ہوتی

تِرے خیال میں رہتا ہوں میں جو گم اے دوست

مجھے زمانے کی کچھ بھی خبر نہیں ہوتی

اجالا کیسے نظر آئے گا کہیں تم کو

شبِ فراق کی دانش سحر نہیں ہوتی


دانش فراہی

No comments:

Post a Comment