جس پہ کچھ اعتبار ہوتا ہے
اس کا ہی انتظار ہوتا ہے
شام کی پُر سکون وادی میں
ہر کوئی سوگوار ہوتا ہے
یاد کرتے ہوئے تجھے اے دوست
خُود پہ کب اختیار ہوتا ہے
ان کی نفرت سے بچ سکو تو بچو
جن کی آنکھوں میں پیار ہوتا ہے
دل کی کرتے نہیں جو قدر ثناء
دل انہی پہ نثار ہوتا ہے
ثناء احمد
No comments:
Post a Comment