ایک کتا
دم ہلاتا ہے
پاؤں چاٹتا ہے
ایک روٹی کا ٹکڑا ڈالنے والے شخص کے
آدھا مرد بہل جاتا ہے
مٹی کے کھلونے سے
نسوانی آواز سے
آدھی تصویر سے
وقت پاس کرنے والے
گھنٹوں تاش کے پتے پھینٹتے رہتے ہیں
گھماتے رہتے ہیں
ایک ہی مدار میں لُڈو کی گوٹیاں
یا دیکھتے رہتے ہیں اپنے موبائل کی اسکرین کو
ایک مکمل مرد
بہلتا نہیں جھوٹی تسلی سے
اور وفادار نہیں ہوتا
کتے کی طرح
خوش بخت بانو
No comments:
Post a Comment