Sunday, 17 October 2021

تجھ سے نکلی ہر کرن قوس قزح

 کوئی نہیں


تجھ سے نکلی ہر کرن قوسِ قزح

ہر قوس میں لاکھوں قرینے 

ہر قرینہ اک طلسمِ کشفِ ذات

ہر غلط بخشی تِرا حقِ مقدم ہی سہی

پر قدِ آدم آئینے میں خود کو دیکھ اور پھر بتا

کوئی تیرے شاعر کے علاوہ بھی سزاوارِ تجلی ہے کوئی؟

کوئی نہیں


کوثر محمود

No comments:

Post a Comment