Friday, 14 January 2022

بادام کے پھولوں والی ٹہنی جاناں

 جاناں کے نام


وینگو کی پینٹنگ دیکھی

جیسے گزرے موسم کے سب دھندلے منظر

سالوں کی دہلیز سے ہوتے

آنکھوں کے گلشن میں اترے

مارچ کے دن تھے

چلتن پر بھی رنگ کھلے تھے

بادل تھے، جو ہتم کی پہلی بارش کا سندیسہ لائے

کیمپس کی سڑکوں پہ پہروں

چلتے چلتے تمہیں اچانک

باداموں کے پھولوں کی اک

شاخ ملی تھی

جسے اٹھا کر ہم نے کتنی دیر تلک ہاتھوں میں رکھا

اس کی کچی خوشبو اب بھی

وہم میں جیسے بسی ہوئی ہے

وینگو کی پینٹنگ دیکھی تو جیسے احساس ہوا کہ

بادام کے پھولوں والی ٹہنی جاناں

یادوں کے اس کونے والی میز کے اوپر

دوری کے گلدان میں اب بھی دهری ہوئی ہے


افشین قمبرانی

No comments:

Post a Comment