Monday, 10 January 2022

بیزاری اب خوش ہو

 بیزاری


میں کتنی خواہشیں، باتیں

گزرتی شام کے قصے

ذہن میں نوٹ کرتی ہوں

کہ کچھ ہی دیر میں جب تم

میرے میسج کو دیکھو گے

تو جھٹ سے مضطرب ہو کر

کہو گے؛ جان کیسی ہو؟

انو! دیکھو بہت مصروف ہوں

میں تھک گیا ہوں اور

تمہیں میسج بھی کرنے کا

میسر وقت ہی کب ہے

سنو کل کال کرتا ہوں

میں کتنی دیر خالی

برف سی بے جان آنکھوں سے

یہ سب منظر مسلسل تک رہی ہوں اور

ہزاروں لفظ

ہونٹوں کی فصیلوں تک

پہنچنے سے بہت پہلے ہی

میں نے مار ڈالے ہیں

تو اب خوش ہو


انعمتا علی

No comments:

Post a Comment