عشق نے پائی فتح جنوں پر مل بیٹھے دیوانے دو
اپنی حد میں لوٹ رہے ہیں عالم کے فرزانے دو
ہند و پاک کا جھگڑا کیا مخمور تمنا کی شورش
پہلے دونوں ایک ہی تھے اب ایک سے ہیں پیمانے دو
اصلاً نسلاً دونوں ہندی ایک تصور ایک مزاج
ایک زباں ہے ایک ہے عنواں کہنے کو افسانے دو
صلح اسے حل کرتی ہے جو جنگ نہیں کر پاتی
عقل و خرد کی راہ یہی ہے دشمن کو بہکانے دو
نیر سلطانپوری
No comments:
Post a Comment